۔،۔ فرینکفرٹ نارڈ ویسٹ سٹیڈٹ ایک فلم تھیٹر کے سامنے جھگڑا دو زخمی۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ فرینکفرٹ نارڈ ویسٹ سٹیڈٹ ایک فلم تھیٹر کے سامنے جھگڑا دو زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

٭فلم میں خلل کے بہانے ایک گروپ نے دوسرے پہ ہلہ بول دیا جس میں دو افراد زخمی ہوئے٭

شان پاکستان جرمنی فررینکفرٹ/نارڈ ویسٹ سٹیڈٹ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق فلم تھیٹر کے سامنے بحث اچانک جھگڑے میں نبدیل ہو گئی جس کی بنا پر دو افراد اسپتال پہنچ گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نارڈ ویسٹ سٹیڈٹ۔ گذشتہ رات تقریباََ ساڑھے دس بجے موجودہ معلومات کے مطابق جھگڑے میں ملوث دونوں فریق ایک ہی فلم تھیٹر کی نمائش پر موجود تھے، جب ایک پینتیس سالہ اور چوالیس سالہنوجوان نے مبینہ طور پر پانچ افراد کے ایک گروپ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں خلل ڈال رہے تھے، جب ان افراد کے درمیان زبانی بحث شروع ہوئی، فلم کے بعد رات ساڑھے دس بجے تھیٹر کے سامنے دونوں گروہوں کا آمنا سامنا ہوا، جہاں جسمانی تصادم ہوا، وہاں موجود افراد نے پولیس کو اطلاع دینے سے پہلے دونوں گروہوں کو علیحدہ کر دیا، پولیس کے پہنچنے تک بڑا گروہ جائے واردات سے فرار ہو گیا جبکہ دو زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں