۔،۔ برازیل ساوُ پالو میں شادی کے بعد دولہا دلہن میں تکرار دولہا نے مہمانوں کے سامنے دلہن کہ گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ برازیل ساوُ پالو میں شادی کے بعد دولہا دلہن میں تکرار دولہا نے مہمانوں کے سامنے دلہن کہ گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ برازیل ساوُ پالو میں شادی کے بعد دولہا دلہن میں تکرار دولہا نے مہمانوں کے سامنے دلہن کہ گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭ پچپن سالہ دولہے(دانیل باربوزا) اور چونتیس سالہ خاتون(نازیلا دویاناس) کی شادی کے بعد نامعلوم وجوعات کی بنا پر دولہا دلہن میں تکرار، دولہا نے شادی کے منڈپ میں ہی دلہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برازیل/ساوُ پائلو۔غیر ملکی خبر رساں ادارے جبکہ پیپلز میگزین کے مطابق برازیل میں پیش آنے والے ایک ہولناک واقعہ میں شادی کی رات مہمانوں کی آنکھوں کے سامنیایک لرزہ خیز قتل دیکھنے کو ملا، رپورٹ کے مطابق شادی کے بعد نامعلوم وجوعات کی بنا پر پچپن سالہ دولہے(دانیل باربوزا) اور چونتیس سالہ خاتون(نازیلا دویاناس) میں تکرار شروع ہوئی کچھ ہی دیر میں تکرار نے جھگڑے کی صورت اختیار کر لی، جس پر دانیل باربوزا جو ایک میونسپل گارڈ کے طور پر ملازمت کرتا تھا نے اپنا سرکاری اسلحہ نکالا اور مہمانوں کی موجودگی میں ان کی آنکھوں کے سامنے چونتیس سالہ خاتون(نازیلا دویاناس) دلہن کو قتل کر دیا، رپورٹ کے مطابق کہا جاتا ہے کہ ظلم کی انتہا یہیں ختم نہیں ہوئی جبکہ ملزم جائے واردات سے فرار ہو گیا، پھر اچانک دوبارہ نمودار ہوا اور موت سے جدوجہد کرتی دلہن پر مزید گولیاں برسائیں تا کہ اس کی موت یقینی بنائی جا سکے۔ مقامی پولیس کے مطابق معلوم ہوا کہ مقتولہ دلہن سابقہ ازدواجی تعلق سے تین بچوں کی ماں تھی، شادی کے منڈت میں حالات بگڑنے سے قبل ہی خاندان کے افراد بچوں کو تقریب کی جگہ سے بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ اس طرح تینوں بچے اپنی ماں کو عروسی لباس مبں قتل ہوتے ہوئے دیکھنے کے منظر سے بچ گئے۔ مجرم نے اپنی گرفتاری، اسلحہ اور گولیوں کے خول قبضہ میں لئے جانے سے پہلے خود کو اپنے دفتر کو فون کر کے اپنے جرم کی اطلاع دے دی۔ پیپلز میگزین کے مطابق میونپل گارڈ کی قیادت نے اس گھناونے جرم میں اپنے ایک اہلکار کے ملوث ہونے پر صدمہ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عدلیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں