۔،۔امریکی ریاست آئیواکے مشرقی شہر مسکاتین میں ایک شخص نے خاندان کے چھ افراد کو قتل کر دیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔امریکی ریاست آئیواکے مشرقی شہر مسکاتین میں ایک شخص نے خاندان کے چھ افراد کو قتل کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔امریکی ریاست آئیواکے مشرقی شہر مسکاتین میں ایک شخص نے خاندان کے چھ افراد کو قتل کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭امریکی ریاست آئیواکے مشرقی شہر مسکاتین میں خاندانی تنازع کی بنا پر ایک شخص نے خاندان کے چھ افراد کو قتل کر نے کے بعد پولیس کے سامنے گفتگو میں ہی اپنے آپ کو گولی مار کر خود کشی کر لی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آئیوا/مسکاتین۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہامریکی ریاست آئیواکے مشرقی شہر مسکاتین میں پیش آیا پولیس رپورٹ کے مطابق (باون 52) سالہ وِلس میک فارلینڈ نے نامعلوم وجوعات(خاندانی تنازع) کی بنا پر اپنے ہی خاندان کے چھ افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، پولیس کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملنے پر جب پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو گھر میں چار افراد کی لاشیں ملیں، ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا، پولیس چیف انتھونی کیس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تلاش کے بعد ملزم کو شہر کے دریا کے کنارے ایک پُل کے قریب پایا گیا، پولیس نے ملزم سے بات چیت کرنے کی کوشش کی پھر اچانک گفتگو کے دوران ہی اس نے اپنے آپ کو گولی مار کر خود کشی کر لی، تفتیش کے دوران مزید معلومات ملنے پر دو مزید متاثرین کی لاشیں بھی ملیں جن کے بارے میں شبہ ہے کہ ان کو بھی (باون 52) سالہ وِلس میک فارلینڈ نے ہی فائرنگ کر کے ہلاک کیا تھا۔ایک لاش قریبی گھر جبکہ ددوسری ایک تجارتی عمارت سے ملی، پولیس چیف کے بیان کے مطابق ان کا خیال ہے کہ تمام متاثرین ملزم کے خاندان کے افراد تھے، تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ امریکی نشریاتی ادارے (اے بی سی سے وابستہ ایک ٹی وی چینل کے مطابق کم از کم ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں