
۔،۔ ازمیر سے انطالیہ جانے والی بس کا المناک حادثہ 8 ہلاک درجنوں زخمی۔ نذر حسین۔،۔
٭ترکیہ میں عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران ایک معمول کا سفر اچانک خونی المیہ میں بدل گیا جب بس کے ڈرائیور کو اچانک دل کا شدید دورہ پڑا جس کے نتیجہ میں یہ ہولناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک بچے سمیت 8 مسافر ہلا جبکہ 33 زخمی ہو گئے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ترکی/ازمیر/انطالیہ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی (این ٹی وی) کے مطابق ترکیہ میں عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران ایک معمول کا سفر اچانک خونی المیہ میں بدل گیا جب بس کے ڈرائیور کو اچانک دل کا شدید دورہ پڑا جس کے نتیجہ میں یہ ہولناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک بچے سمیت 8 مسافر ہلا جبکہ 33 زخمی ہو گئے، یہ حادثہ مغربی ترکی میں اس وقت پیش آیا جب مسافر بس ٭ ازمیر سے ٭انطالیہ جا رہی تھی کہ اچانک بس راستے سے ہٹ کر سڑک کے کنارے لگے بیرئیر سے ٹکرا گئی جس کی بنا پر فوراََ بس میں آگ بھڑک اُٹھی متعدد مسافر بس کے اندر پھنس گئے، ترکی کے نشریاتی ادارے۔این ٹی وی۔ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ پچاس سالہ بس ڈرائیور مصطفی فوزی مردون کو ڈرائیونگ کے دوران اچانک شدید دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے بس کا کنٹرول نہ کر سکا یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ وہ بس پر گرفت کھو چکا تھا جس کی وجہ سے بس راستے سے ہٹ کر سڑک کے کنارے لگے بیرئیر سے ٹکرا گئی جس کی بنا پر فوراََ بس میں آگ بھڑک اُٹھی، کیونکہ آگ نے انتہائی نیزی سے بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی بنا پر مسافروں کو بس سے نکلنے میں دشواری پیش آئی، رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں ایک شیر خوار بچہ، ایک نوجوان دلہن اور ایک طالبہ بھی شامل تھی جو چند دنوں میں اپنی یونفورسٹی سے گریجوشن کرنے والی تھی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سڑک مغرب اور جنوب کے اہم سیاحتی علاقوں کو آپس میں جوڑتی ہے اسی وجہ سے ازمیر اور انطالیہ کے درمیان چلنے والی بسوں پر بہت زیادہ دباوُ رہتا ہے۔ واضح رہے ترکیہ میں گذشتہ ہفتے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران ملک کے مختلف حصّوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجہ میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔




گردش کرتی ویڈیو سے لی گئی تصاویر