
۔،۔ ویانا کے جنوب میں واقع قصبہ مونکینڈورف کے ایک گھر سے معمر خاتون کی لاش برآمد۔ نذر حسین۔،۔
٭آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے مضافات میں واقع قصبہ مونکینڈورف کے ایک گھر سے معمر خاتون کی لاش برآمد۔پبلک پراسیکیوشن آفس نے میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ویانا/ مونکینڈورف۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی۔کرونین تسا یتونغ ، اخبار ہویتی اور ڈی پی اے کے مطابق آٓسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے جنوب میں واقع قصبے مونکینڈورف کے ایک گھر سے معمر خاتون کی لاش برآمد کی گئی، یہ لاش ایک معمر خاتون کی ہے، دوسری طرف ویانا میں پبلک پراسیکیوشن آفس کی ایک ترجمان نے (ڈی پی ایآ کو بتایا کہ یہ معاملہ فی الحال زیر تفتیش ہے، لاش کے پوسٹ مارٹم کا حکم جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی پی اے نے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تفتیش کار گذشتہ ہفتے فائر بریگیڈ کی مد سے گھر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے تھے، وہ خاتون مونکینڈورف میں مستقل طور پر رہائش پذیر نہیں تھی بلکہ یہ گھر دوسری رہائش گاہ کے طور پر استعمال ہوتا تھا، واضح رہے پبلک پراسیکیوشن آفس نے میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیاجن میں یہ کہا گیا تھا کہ خاتون کی موت شاید کئی سال پہلے ہوئی تھی، ترجمان نے ان قیاس آرائیوں پر بھی کوئی تبصرہ نہیں کیا جن کے مطابق لاش کو صرف اس لئے چھپایا گیا تھا تا کہ اس کے سوشل سیکورٹی الاونس کی وصولی جاری رکھی جا سکے۔
