۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ(پروئین جس ہائیم) میں پیر کی شام قتل کی کوشش 17 سالہ ملزم گرفتار۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ(پروئین جس ہائیم) میں پیر کی شام قتل کی کوشش 17 سالہ ملزم گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

 

۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ(پروئین جس ہائیم) میں پیر کی شام قتل کی کوشش 17 سالہ ملزم گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭(پروئین جس ہائیم) کُولمان اسٹریٹ پر ایک چھپن سالہ خاتون کو لوٹنے کی کوشش پر ناکامی کی بنا پر ملزم فرار جبکہ بعد میں خود کو پولیس کے حوالے کر دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/پروئین جس ہائیم۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق پیر کی شام کو تقریباََ ساڑھے چھ بجے کُولمان اسٹریٹ پر ایک چھپن سالہ خاتون کے گھر کی گنٹی بجی، باہر کھڑا سترہ سالہ نوجوان خاتون کے گھرمیں گھس گیا اور خاتون سے قیمتی سامان کا مطالبہ کیا، خاتون کے جواب نہ دینے پر ملزم نے دوربین کے ڈنڈے سے خاتون کو مارا پیٹا، کافی دیر تک خاتون کا گلا گھونٹا، خاتون نے بڑی مشکل سے اپنے آپ کو شدید مقابلہ کے بعد چھڑوایا، اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ملزم نے بالآخر خاتون کو چھوڑ دیا اور عمارت سے فرار ہو گیا، حملہ کے نتیجہ میں خاتون کو معمولی چو ٹیں آئیں۔ واضح رہے کچھ ہی دیر بعد ملزم نیاپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا،اسے آج جج ک سامنے پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں