
۔،۔دل دہلا دینے والا منظر،بچی کو آخری لمحوں میں بچا لیا گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭بچی جو غالباََ گھر میں کھیل رہی تھی، کھلی کھڑکی دیکھ کر قریب پہنچی نامعلوم وجوعات کی بنا پر کھڑکی سے پھسل گئی، تاہم پولیس اور راہگیروں نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے آخری لمحوں میں بچی کی جان بچا لی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لندن۔ غیر ملکی خبر رساں اور سوشل میڈیا پر دل دہلانے والا منظر دیکھنے کو ملا جہاں ایک بچی کھڑکی سے پھسلتے ہوئے دیکھ جا سکتی تھی جبکہ لڑکی نے کچھ دیر تک کھڑکی کے کنارے کو پکڑے رکھا، اس دوران ایک پولیس اہلکار اور راہگیر موقع پر پہنچ گئے اور گرتی لڑکی کو فوری طور پر سنبھال لیا، جس کی وجہ سے وہ کسی بھی نقصان سے محفوظ رہی، یہ واقعہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے مشرقی علاقہ (ایلفورڈ) میں پیش آیا، جہاں ایک مصروف تجارتف سڑک پر یہ منظر دیکھنے کو ملا، گنجان بازار اور لوگوں کی موجودگی نے ریسیکو کاروائی کو مزید تیز اور موثر بنانے میں مدد دی۔ رپورٹ کے مطابق بچی کی عمر تین سال بتائی جاتی ہے۔ اس موقع پر ایک نیم برہنا حالت میں موجود شخص بھی پولیس اہلکار اور خاتون اہلکار کے ساتھ بچی کو بچانے کی کوشش میں شامل تھے، بچی کے والد نے پولیس اہلکار اور اس شخص کو جس نے بچی کو پکڑنے میں مدد دی (بہترین ہیرو) قرار دیا۔









