
۔،۔ جرمنی کے سیاسی افق کا ابھرتا ہوا روشن ستارہ حادثے کا شکار۔ نذر حسین۔،۔
٭معروف سماجی، سیاسی، مذہبی اور کاروباری شخصیت سید رضوان شاہ ایک افسوسناک حادثہ میں زخمی ہو گئے، ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے علاقہ میں معمول کے مطابق سائیکلنگ کر رہے تھے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/روڈ گاوُ/مول ہائیم۔ چوہدری محمد اعجاز نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی سیاسی تنظیم سے ہی ریاستوجود میں آتی ہے، سید رضوان شاہ کی طرح متحرک اور فعال افراد اس تنظیم کا اہم ستون ہوتے ہیں، انہوں نے سید رضوان شاہ کو جرمنی کے سیاسی افق پر ابھرتا ہوا روشن ستارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا زخمی ہونا ایک بڑا نقصان ہے۔سید رضوان شاہ معروف سماجی، سیاسی، مذہبی اور کاروباری شخصیت ہیں، واضع رہے۔ سماجی، سیاسی، مذہبی اور کاروباری حلقوں کی جانب سے سید رضوان شاہ کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے،مختلف شخصیات نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جلد مکمل صحت عطاء فرمائے تا کہ وہ دوبارہ اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر سکیں۔ چوہدری محمد اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں سید رضوان شاہ کے بازو پر شدید چوٹیں آئیں،جس کے باعث انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق بر وقت علاج کی وجہ سے ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم بازو کی چوٹ خاصی گہری بتائی جا رہی ہے۔