
۔،۔ پولیس نے برلن میں یرغمال خاتون کو بچا لیا،خاتون کو اسپتال منتقل۔ نذر حسین۔،۔
٭پولیس نے بھاری ہتھیاروں سے لیس خصوصی پولیس دستوں نے ہفتہ کی صبح تقریباََ 09:20 بجے جنوبی برلن میں ایک سپر مارکیٹ پر دھاوا بول کر یرغمالی خاتون کو بچا لیا ، یرغمال بنانے والے مشتبہ شخص کو گرفتاری کے بعد اسپتال لے جایا گیا کیونکہ کے گرفتاری کے دوران اسے معمولی چوٹیں آئیں ٭پولیس ترجمان نے ابتدائی طور پر یرغما بنانے والے مشتبہ شخص کی عمر یا قومیتکے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا، اس کی شناخت اور مزید تفصیلات ابھی زیر تفتیش ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔ مقامی پولیس اور میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقع میرین فیلڈ ڈسٹرکٹ کے ریوے سپر مارکیٹ میں اس وقت پیش آیا جب رات کے 22:00 بجے سپر مارکیٹ بند کی جا رہی تھی کہ اچانک ایک شخص ہاتھ میں چاقو لئے داخل ہوا اور ریوے کی ملازمہ کو چاقو کی زد میں لے کر یرغما بنا لیا، اس دوران وہ سب کو دھمکیاں دے رہا تھا اور مطالبات بھی کئے جن کو سمجھنا مشکل تھا، پولیس نے گیارہ گھنٹے بعد پیشہ ورانہ کاروائی کرتے ہوئے خاتون کو رہا کروا لیا جبکہ یرغمال بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا جسے کاروائی کے دوران معمولی چوٹیں آنے پر اسپتال لے جایا گیا۔ پورے علاقے اور سپر مارکیٹ کو پوری رات گھیرے میں لئے رکھا، رپورٹ کے مطابق صبح سویرے اسپیشل آپریشنز کمانڈکے نوجوانوں نے عمارت کے باہر سیڑھی لگا کر جائزہ لیا، اندر کا نظارہ کیا اور دھاوا بول کر خاتون کو آزاد کروا لیا۔واضح رہے کہ آپریشن کے دوران کوئی تشیں اسلحہ استعمال نہیں ہوا جبکہ کاروائی کے دوران (ٹیزر ) استعمال کیا گیا تھا۔





