۔،۔وزیر داخلہ الیگزنڈر ڈوبرنٹ کے مطابق اکتیس سنگین مجرموں کو جہاز کے ذریعے ملک بدر کر دیاگیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔وزیر داخلہ الیگزنڈر ڈوبرنٹ کے مطابق اکتیس سنگین مجرموں کو جہاز کے ذریعے ملک بدر کر دیاگیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔وزیر داخلہ الیگزنڈر ڈوبرنٹ کے مطابق اکتیس سنگین مجرموں کو جہاز کے ذریعے ملک بدر کر دیاگیا۔ نذر حسین۔،۔

٭سنگین مجرم سے مراد،قتل، عصمت دری اور پرتشدد جرائم کے مرتکب ہونے والے افراد کو جرمنی کے شہر لائپزگ سے قابل افغانستان ڈیپورٹ کیا گیا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لائپزگ/قابل افغانستان۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے جبکہ جرمن پریس کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ الیگزنڈر ڈوبرنٹ (سی ایس یو) نے پریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جرمنی سے اکتیس افراد کو ہوائی جہاز کے ذریعے افغانستان ملک بدر کر دیا گیا ہے، جہاز میں ایک شخص مجرم نہیں تھا تاہم اسے بھی لازمی ملک بدری کا نشانہ بننا پڑا، کیونکہ اس نے کسی دوسرے یورپین ملک میں پناہ لینے کی کوشش کی تھی بعد میں پھر جرمنی واپس آ گیا۔ الیگزنڈر ڈوبرنٹ نے بیان جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں ہم نے وفاقی ریاستوں کو مطلع کیا ہے کہ افغانستان میں لازمی ملک بدری سے مشروط لوگوں کی ملک بدری جاری رہے گی۔قابل کے ہوائی اڈے پر عینی شاہدین کے مطابق کئی خاندانوں کو اپنے رشتہ داروں کے انتظار میں دیکھا گیا۔ ڈوبرینڈ کا مزید کہنا تھا کہ جس شخص کی پناہ کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے وہ قانونی طور پر ملک چھوڑنے کا پابند ہے۔ وفاقی حکومت مستقل طور پر اپنی قائم کردہ مائیگریشن پالیسی پر عمل پیرا ہے، ہجرت کی پالیسی میں تبدیلی کہ افغانستان میں طالبان کی قیادت والی حکومت عوام کو اپنے وطن میں قبول کرنے کی پابند ہے٭یہ وہ معاہدہ ہے جو افغانستان میں ذمہ داروں کے ساتھ طے پایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں