
۔،۔ فرینکفرٹ۔پولیس اہلکاروں پر حملوں اور گرفتاری میں مزاحمت کے دو واقعات۔ نذر حسین۔،۔
٭گذشتہ شب(یکم اور دو اگست کی درمیانی شب) فرینکفرٹ شہر میں دو مختلف واقعات کے دوران ملزمان نے گرفتاری کے دوران مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں پولیس کے دو اہلکار معمولی زخمی ہو گئے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ شب(یکم اور دو اگست کی درمیانی شب) فرینکفرٹ شہر میں دو مختلف واقعات کے دوران ملزمان نے گرفتاری کے دوران مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں پولیس کے دو اہلکار معمولی زخمی ہو گئے، پہلا واقعہ تقریباََ رات 1:50 بجے پیش آیا، جب ایک شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک خاتون (ایشرز ہائیمر لینڈ) اسٹریٹ۔سڑک کے درمیان خطرناک انداز میں لڑکھڑاتی چل رہی ہے، گشتی پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی جانچ پڑتال کی تو (اٹھاون سالہ) خاتون نے گرفتاری کی کاروائی میں مزاحمت دکھائی اور پولیس افسر کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالی اور پولیس آفیسر پر جسمانی حملہ کیا۔ پولیس نے خاتون کو حراست میں لینے کے بعد قانونی کاروائی مکمل کر کے خاتون کو رہا کر دیا، ابتدائی تحقیقات اور پولیس کے بیان کے مطابق خاتون شدید نشے کی حالت میں تھی، اس کے خلاف گرفتاری میں مزاحمت اور پولیس اہلکار پر حملہ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دوسرا واقعہ فرینکفرٹ ایئرپورٹ کے قریب ایک کلب میں منعقدہ میوزک پروگرام کے دوران پیش آیا، تقریباََ رات کو دو بجے تیس سالہ شخص نے بار بار گروگرام کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا وہاں موجود سیکورٹی اہلکار اسے بار بار وہاں سے جانے کی ہدایات دے رہے تھے، مسلسل خلل ڈالنے پر پولیس نے اس شخص کو احاطے سے نکلنے کا حکم دیا، لیکن اس نے انکار کر دیا، جب پولیس نے اسے حراست میں لینے لگی تو اس نے شدید مزاحمت کرتے ہوئے ایک پولیس آفسر کو زخمی کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں تھا اس شخص کی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس نے رات بھر اسے حراستی سیل میں رکھا، اس کے خلاف بھی گرفتاری میں مزاحمت اور پولیس اہلکار پر حملے کے تحت قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

