
۔،۔ جامع مسجد غوثیہ فرینکفرٹ ریڈروالڈ میں خواتین کے لئے خصوصی روح پرور محفل۔ نذر حسین۔،۔
٭عشق رسول اکرم ﷺ وہ لازوال دولت ہے جو دلوں کو منور، روحوں کو معطر اور زندگیوں کو محبت و عقیدت سے سرشار کر دیتی ہے، اسی جذبہ محبت و عقیدت کو اجاگر کرنے کے لئے جامع مسجد غوثیہ فرینکفرٹ ریڈروالڈ میں ایک عظیم الشان اور روح پرور محفل میلاد النبی ﷺ کا اہتمام کیا جا رہا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ریڈروالڈ۔ یہ با برکت محفل بروز اتوار۔ 20 ستمبر کو دوپہر (14:00 بجے سے شام 17:30 بجے تک منعقد ہو گی جس میں خواتین شرکت کریں گیں۔ اس خوبصورت اور بابرکت محفل کے انعقاد میں مسز ملک محمد پتھروی اور مسز محمد طارق کی خصوصی کاوشیں قابل تحسین ہیں، ان کی دعوت محبت پر تمام اسلامی بہنوں سے گزارش ہے کہ خود بھی اس روحانی محفل میں ضرور تشریف لائیں اور اپنی عزیز و اقارب، سہیلیوں اور دیگر اسلامی بہنوں کو بھی اس نیکی کی دعوت دیں۔ محفل میلاد محض ایک اجتماع نہیں بلکہ ذکر مصطفی ﷺ، درود و سلام، محبتِ رسول ﷺ اور دینی و روحانی فیوض و برکات سمیٹنے کا حسین موقع ہے، اس لئے کوشش کریں کہ اس بابرکت ساعت میں زیادہ سے زیادہ خواتین شریک ہوں اور اپنے ساتھ خصوصی طور پر اپنی بچیوں کو بھی ضرور لائیں تا کہ نئی نسل(خصوصی طور پر یورپین ممالک میں پیدا ہونے والی بچیوں) کے دلوں میں بھی عشق رسول ﷺ اسلامی اقدار اور دینی شعور کی شمع روشن ہو۔ آئیئے اس بابرکت محفل میں شرکت کر کے اپنے دلوں کو ذکر مصطفی ﷺ سے منور کریں، درود و سلام کی خوشبو سے اپنی روحوں کو معطر کریں اور اس روحانی سفر سے کچھ نہ کچھ ضرور حاصل کر کے واپس لوٹیں۔ خود بھی تشریف لائیں، دوسروں کو بھی دعوت دیں، اور اپنی بچیوں کو بھی ساتھ لائیں۔
🌹 محفلِ میلاد النبی ﷺ — محبتِ رسول ﷺ کا خوبصورت اظہار
🌹 بروز اتوار، 20 ستمبر
🕑 وقت: دوپہر 2:00 بجے تا شام 5:30 بجے
📍 مقام: جامع مسجد غوثیہ فرینکفرٹ، ریڈر والڈ
👩 خصوصی طور پر خواتین کے لیے
مزید معلومات اور رابطے کے لیے نیچے دیے گئے ٹیلی فون نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
تمام اسلامی بہنوں سے خصوصی شرکت کی پُرخلوص اپیل ہے۔
