-,-لوزرن، سوئٹزرلینڈ میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی روح پرور محفل-,- 0

-,-لوزرن، سوئٹزرلینڈ میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی روح پرور محفل-,-

0Shares

-,-لوزرن، سوئٹزرلینڈ میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی روح پرور محفل-,-

شانِ پاکستان جرمنی/فرینکفرٹ/لوزرن،— سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزرن میں ایک پروقار اور روح پرور جلسۂ عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں عاشقانِ رسول ﷺ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل میں بلجیئم سے تشریف لانے والے صاحبزادہ محمد سعد مدنی نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب سے حاضرین کو مستفید کیا۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں صاحبزادہ سید علی اشرفی الجیلانی، پیر سید جعفر شاہ سواتی اور مفتی عبد اللطیف چشتی شامل تھے۔محفل سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ محمد سعد مدنی نے شانِ رسالت ﷺ اور مقامِ رسولِ اکرم ﷺ کے موضوع پر نہایت خوبصورت اور جامع انداز میں اظہارِ خیال کیا۔ ان کے خطاب کو حاضرین، بالخصوص عاشقانِ رسول ﷺ نے بے حد سراہا۔اس موقع پر نوجوان عالمِ دین مفتی عبد اللطیف چشتی کو بھی خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی دینی تربیت اور علمی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ صاحبزادہ محمد سعد مدنی درسِ نظامی کے دوسرے سال میں زیرِ تعلیم ہیں اور ساتھ ہی قرآنِ پاک حفظ کرنے کی سعادت بھی حاصل کر رہے ہیں۔ ان کی دینی تعلیم، تربیت اور قرآنِ کریم حفظ کرنے کی کوششوں کو شرکائے محفل نے قابلِ تحسین قرار دیا۔جلسۂ میلاد النبی ﷺ کے اختتام پر امتِ مسلمہ کے اتحاد، سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں